نواب شاہ(بیورورپورٹ)باردانہ کی تقسیم میں گھپلوں پر تقسیم کمیٹی کے چیئرمین و اراکین نے استعفی دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوابشاہ گہنور خان لغاری کی جانب سے آبادگاروں میں باردانہ تقسیم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر علی اکبر جمالی اور اراکین کمیٹی کونسلر امداد داھمراہ،کونسلر عظیم مغل،ممبر ضلع کونسل عبدالرسول بروہی اور دیگر نے نوابشاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈی ایف سی محکمہ خوراک نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 3لاکھ 46 ہزار باردانہ بچت میں ہے جس پر انھوں نے چھوٹے آبادگاروں کی فہرست بنا کر انھیں دی تاہم آج انھیں ڈی ایف سی نے بتایا کہ صرف 90 ہزار باردانہ موجود ہے۔