• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کا اہم بیان


سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئےتھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔

یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ۔

محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بلاول ہاؤس کراچی سے بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی۔

تازہ ترین