• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاجر کوئی عام سبزی نہیں ہے بلکہ خالق نے اس کے اندر بیشمار خُوبیاں رکھی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں برسوں پہلے گاجر کو موجودہ افغانستان میں اُگایا جاتا تھا مگر اُس وقت یہ سائز میں چھوٹی رنگ میں پیلی اور جامنی اور ذائقے میں انتہائی کڑوی اور لکڑی جیسی ہوتی تھی ۔

گاجر ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں گاجر بے شمار وٹامنز، منرلز، اور غذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی حامل ہے۔


گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈ نٹ خوبیاں ہمارے جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن بی ،اے اور ای سمیت کئی قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

گاجر کے فوائد:

بینائی کو مضبوط بناتی ہے:

گاجر ہماری آنکھوں کو اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے کیونکہ گاجر میں وٹامن اے شامل ہوتا ہے اور جسم میں وٹامن اے کی کمی بینائی کو متاثر کرتی ہے۔

گاجر میں بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ کیمیاء ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر یہ آنکھوں کو سُورج کی تیز روشنی جذب کرنے صلاحیت عطا کرتا ہے اور تیز روشنی کے اثرات سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

گاجر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مُفید ہے:

گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے یعنی یہ خُون میں شوگر لیول کو تیزی سے نہیں بڑھاتی۔

گاجر قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے:

گاجر میں اینٹی آکسیڈینٹ خوبیاں ہوتی ہیں خاص طور پر یہ اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے اور وٹامن سی جہاں ہمارے جسم کو اور بہت سے مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے وہاں یہ ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتا ہے اور ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا وٹامن سی کلوجن کی پیداوار بڑھاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے خاص طور پر یہ زخموں کو جلد بھر دیتا ہے اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔

تازہ ترین