• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں کورونا وائرس پر فلم بنائے جانے کا اعلان

مصر کی فلم انڈسٹری نے عالمی وبا کورونا وائرس پر فلم  بعنوان  ’كوويڈ- 25‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس ‌کے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہے ہیں جو عالمی وبا کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کا اسکرپٹ مصنفہ انجی علا نے لکھا ہے جبکہ پرڈوکشن احمد نادر جلال کررہے ہیں۔ یہ فلم آئندہ ماہ صیام پر ریلیز کیاجائے گا۔

فلم کی پروڈکشن کے لیے ‘سیزجی’ کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

فلم کے پوسٹر میں تین لوگوں کو جسم پرحفاظتی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین