• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول کا آغاز

وینس(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس نے جن رونق اور رنگارنگ تقریبات کو دھندلا دیا تھا اب وہ پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس کی مثال ہے وینس فلم فیسٹیول۔ تاہم اس بار یہ فلمی میلہ ایک نئے انداز میں سج رہا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب ʼکانزاور دیگر فلم فیسٹیولز عالمی وبا کے باعث یا تو منسوخ کر دیے گئے یا پھر انہیں آن لائن منعقد کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے، وینس فلم فیسٹیول کے انعقاد کو ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ میلہ گزشتہ روز شروع ہوچکا ہے۔لیکن دنیا کے اس سب سے پرانے فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن اپنے روایتی رنگ سے بالکل ہٹ کر اور مختلف انداز میں سجے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے ʼکی ایک رپورٹ کے مطابق وینس فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ماضی کے برعکس شائقین کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ہولی وڈ اسٹارز اور فلموں کی بڑی تعداد فیسٹیول کا حصہ نہیں ہو گی۔

تازہ ترین