آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ میں جیت کیلئے ’انشاءاللّٰہ‘ کہہ دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کے ہمراہ پاکستان میں لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں ’انشاءاللّٰہ‘ لکھا۔
انہوں نے اپنا ٹوئٹر کا نام بھی طویل مدت سے ’ڈینس قلندرز‘ رکھا ہوا ہے اور وہ گاہے بگاہے قلندرز کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی کووریج کے لیے پاکستان آئے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارت کو ٹرول اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک گانا ریلیز کیا تھا۔
’بلڈی گورا ‘ کے عنوان سے بنایا گیا آسٹریلوی صحافی کا 2 منٹ اور 19 سیکنڈ پر مشتمل گانا مزاحیہ ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے مختلف تجربات و مشاہدات کا اظہار طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئےکیا۔
ڈینس فریڈمین نے کراچی کی سڑکوں پر مقامی بینڈ کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر ’دل دل پاکستان‘ کا نغمہ گنگنایا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کرکٹ کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور بھارت پر تنقید بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مشہور زمانہ کپ کے ساتھ بھی انہوں نے ایک تصویر شیئر کی تھی۔