آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر لاہور قلندرز کے مداح


وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی لاہور قلندرز کے مداح نکلے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے دوبارہ آغاز نے پوری پاکستانی قوم کو کرکٹ کے بخار میں مبتلا کردیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔


راجا فاروق حیدر نے اس حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ لاہور قلندرز کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز میری ٹیم ہے، جس نے آزاد کشمیر سے بھی ٹیلنٹ دریافت کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ فواد رانا اور عاطف رانا ملک بھر سے ٹیلنٹ سامنے لائے جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید