• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز یا کنگز؟ پلوشہ بشیر کس کی جیت کے حق میں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کا فائنل کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ میں چند ہی گھنٹے رہ گئے مگر پی ایس ایل فائنل کون جیتے گا؟ اور کسے جیتنا چاہیے؟، یہ سوالات اب ہر جانب زیر بحث ہیں۔

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے بعد پاکستان کی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر بھی اس معاملے میں انتہائی پرجوش ہیں اور وہ بھی اپنی رائے دینے سے پیچھے نہ رہیں۔


قومی بیڈمنٹن اسٹار نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں پاکستان کے دو بڑے شہروں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اور میں میچ کے لیے انتہائی پرجوش ہوں۔

پلوشہ بشیر نے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو ہم پلہ قرار دیا اور موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پاس بین ڈنک اور حارث رؤف ہیں تو کراچی کے پاس عماد وسیم اور بابراعظم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کی بات ہوتی ہے تو ہر کسی کو رانا فواد اور ان کے جذبات یاد آتے ہیں، ہر کوئی انہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

بیڈمنٹن اسٹار نے یہ بھی کہا کہ بطور کراچی کی شہری میں چاہوں گی کہ فائنل میں کراچی کنگز جیت جائے۔

تازہ ترین