• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہیں، میچ میں کنڈیشز ہمارے فیور میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے وکٹ کے مطابق بولنگ کی، ہمیشہ کی طرح بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ وکٹ تھوڑی سلو تھی، آغاز اچھا ملا لیکن 15سے 20 رنز کم بنائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے آخری نمبر پر تھے، اس مرتبہ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکر گزار ہوں۔

کراچی کنگز کے بیٹسمین اور فائنل کے مین آف دی میچ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورت حال کے مطابق کھیلوں۔ ہر میچ کی پلاننگ کرتا ہوں اس لئے کامیابی ملتی ہے آئندہ بھی اسی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد نے کراچی کنگز کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جیت کرکٹ کی ہوئی ہے، مداحوں نے بھرپور محبت دی، فائنل تک پہنچنے کا کریڈٹ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔

تازہ ترین