• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 33 اموات، آزاد کشمیر میں15 دن کیلئے لاک ڈاؤن

کراچی،اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، خبر ایجنسیاں)کورونا سے ملک میں مزید 33اموات، 2050نئے مریض،فعال کیسز 29ہزار 55 ہوگئے ، 218مریض وینٹی لیٹرز پر،سندھ میں 9 مریض چل بسے، آزاد کشمیر میں 15دن کیلئے لاک ڈائون کا فیصلہ کرلیاگیا،آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ لاک ڈائون کا نفاذ 20 نومبر سے ہوگا،شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی، اسکولز بھی بند ہوں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار50افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 33افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، اب تک ملک بھر میںصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 834ہو چکی ہے۔

تازہ ترین