• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمینیں اداروں کے پاس عوام کی امانت، حدود کا تعین ہونا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات و بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ بوٹینیکل گارڈ کا تمام علاقہ متنازع نہیں ہے،یہ تو آسانی کے ساتھ طے کیا جا سکتا ہے کہ کون سا علاقہ متنازع ہے، یہ قیمتی سرکاری زمین ہے، جو اداروں کے پاس عوام کی امانت ہے اسکی حدود کا تعین ہونا چاہیے۔ معاملے کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سروے آف پاکستان کو بوٹینیکل گارڈ سے متعلق تمام ریکارڈ نہیں مل سکا، آئی سی ٹی نے کچھ ریکارڈ سروے آف پاکستان کو دیدیا لیکن حکومت پنجاب نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

تازہ ترین