• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر21 ہاکی پلیئرز بھی ایبٹ آباد میں ٹریننگ کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر21ہاکی ٹیم  کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں  لگانے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے لئے تربیتی کیمپ 24 اپریل سے شروع ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  کیمپ کے لئے 40 کھلاڑیوں اور آٹھ کوچز کے ناموں کا اعلان  کردیا ہے ، جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں منیب الرحمان، علی رضا،رومان خان،حافظ علی عمیر ، عثمان غنی( گول کیپرز)، عاطف مشتاق، حنس انور، زاہد اللہ، فیصل شاہ، عابد بھٹی، امجد خان، مبشر علی( فل بیکس)، ابوبکر محمود، فیضان، ایم جنید کمال، ایم عثمان، محمد قاسم، علی رضا، تنظیم الحسن، سہیل شیراز ، محمد عدنان، غضنفر علی( ہاف بیکس)، شان ارشاد، ایم اظفر یعقوب، محمد دلبر، محمد عاطف، ایم بلال، محسن صابر، رانا سہیل، فہد اللہ، سمیع اللہ، عامر علی، ایم شہر یار ، محمد رضوان، بلال محمود، محمد نوید، سارن بنقمر، خیر اللہ، ذیشان بخاری اورعمر حامدی ( فاروڈز) شامل ہیں، ٹیم انتظامیہ میں طاہر زمان ہیڈ کوچ، زیشان اشرف، محمد عرفان، کوچز، ارشد حسین، وقاص بٹ( گول کیپنگ کوچ) غضنفر علی،( فزیکل  فٹنس ٹرنیر اور غذائیت) کوچ ، زاہد علی وڈیو انالسٹ، ایم عدنان ، ٹیم ڈاکٹر اور بریگڈئیر(ر) خالد مختار  فارانی منیجر ہونگے۔
تازہ ترین