• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید پاکستان بنانے کیلئے گورننس بہتر کرنا ہوگی‘ حفیظ شیخ

اسلام آباد (ایجنسیاں) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے سب کو مل کام کرنا ہے۔ گورننس میں بہتری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے لہٰذا جدید پاکستان بنانے کے لیے وفاق اور صوبے کی سطح پر گورننس میں بہتری لانا ہوگی‘عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچائے بغیرملک کی ترقی اورخوشحالی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں فیوچرسمٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرحفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ کسی وزارت کو ضمنی گرانٹس کی مد میں فنڈز نہیں دیئے۔

تازہ ترین