• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈالرکی قیمت میں اضافے سے سونے کی قیمت میں بھی 450روپے فی تولہ کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کی کمی سے 1875ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافے سے سونے کی قیمت بھی 450روپے فی تولہ بڑھ کر ایک لاکھ 12ہزار 800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے 96ہزار 708روپے فی تولہ ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت1200روپے فی تولہ برقرار رہی ۔

تازہ ترین