ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چک چودہ ایم آر میں تیرہ کینال اراضی پر قبضہ کے سلسلہ میں دوگروپ پہلوان، ملازم ، سجاد احمد ، خان محمد خضر حیات ، فیضان کا دوسری گروپ طالب ، تصور اور فیصل شہزاد کے مابین لڑائی جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں جہاں بعد ازاں فائرنگ شروع ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں فیصل شہزاد ، خان محمد اور سجاد احمد زخمی ہوگئے جن میں سے فیصل شہزاد کو رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید منتقل کیا گیا جبکہ دیگر افراد دو افراد معمولی زخمی ہوئے، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پہلی پارٹی کے سات افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری پارٹی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، پولیس کے مطابق معاملہ زمین کے تنازع کا ہے۔