• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، عمرشاہد


ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ عمر شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سندھ ریولوشن آرمی سے ہے، ایس آر اے کو را فنڈنگ کرتی ہے۔

عمر شاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید