آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بجرنگی بھائی جان کی ’مُنّی‘ ٹرینڈنگ پر کیوں؟

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مُنّی کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی بچی اب بڑی ہوگئی ہے جس کی تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سال 2015 میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں گھر کرنے والی چائلد فلم اسٹار ہرشالی ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد اُن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ ہرشالی 7 سال کی تھیں جب وہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔


ہرشالی نے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ہر جگہ وائرل ہوگئی ہیں۔


چائلڈ فلم اسٹار کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ایک تصویر میں وہ رنگولی بناتی نظر آئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اُن کے ہاتھ میں دیا ہے۔

’بجرنگی بھائی جان‘کی مُنّی نے 4 گھنٹے قبل بھی اپنی نئی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن میں جن میں اُنہوں کالی جینز اور گلابی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔


ہرشالی نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ آج کل اپنی چھٹیاں گُزار رہی ہیں۔‘

’بجرنگی بھائی جان‘کی مُنّی کی تصویریں دیکھ کر اُن کے مداح حیران رہ گئے ہیں اور جگہ جگہ سوشل میڈیا پر اُن کی تصویروں کو بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جارہا ہے جبکہ اُن کی تصویروں پر اب تک لاکھوں میں لائکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ساتھ چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید