آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے لیے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے جاپانی سفیر کیمینوری متسودا سے ملاقات کی، جس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تھینک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط کیا جائے گا، اس سلسلے میں جاپانی سفیر نے پروپوزل دیا۔

جاپانی سفیر نے بھارتی دہشتگردی کی دستاویز کو سنجیدگی سے پرکھنے میں دلچسپی ظاہر کی، ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ جاپانی سفیر نے افغانستان اور پاکستان میں علاقائی رابطہ بڑھانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور خطے کے لیے معاشی بیس بن رہا ہے، پاکستان افغانستان کے لیے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہپاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید