• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس: مرکزی ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل


پشاور ہائی کورٹ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان تشدد قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا عدالت نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

عدالت نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جبکہ 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کی تین سال کی سزا کو بھی برقرار رکھا جبکہ 7 ملزمان کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ نے 30 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فریقین نے پشاور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں، مجرموں نے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی، جبکہ مشال خان کے والد نے بھی عدالت کے فیصلے میں سزائیں کم ہونے پر درخواست دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ اپریل 2017 کو عبدالوالی خان یونیورسٹی مردان میں مشال خان کو ہجوم نے قتل کیا اس کیس میں مجموعی طور پر 61 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور 7 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے 7 فروری 2018 کو 57 ملزمان کے کیس کا فیصلہ جاری کیا۔

تازہ ترین