• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین