• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی افواج کو جدید بنانے کے لیے 16.5 ارب پاؤنڈ فراہم کرینگے، بورس جانسن

برطانوی افواج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبہ کے تحت حکومت 4 سال کے دوران افواج کو 16.5 ارب پاؤنڈ دے گی۔

قرنطینہ کے سبب وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کے بجٹ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔ برطانوی عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی نئی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ نئی قومی سائبر فورس بھی قائم کی جائے گی۔ 


انکا کہنا تھا کہ نئی قومی سائبر فورس لوگوں کو آن لائن جرائم سے بچانے کیلئے کام کرے گی۔ برطانیہ 2022 میں پہلا راکٹ خلا میں بھیجے گا۔

انھوں نے کہا کہ نئے منصوبوں سے تقریباً 40 ہزار نئی اسامیاں پیدا ہونگی۔ مسلح افواج کو جدید بنانے سے برطانیہ کا عالمی سطح پر اثر و رسوخ بڑھے گا۔ 

اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے حکومت کی طرف سے کیے گئے اس  فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

سرکئیر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت وضاحت کرے کہ مطلوبہ رقم کیا ٹیکس بڑھانے سے آئے گی؟

تازہ ترین