• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی ابراہیم کی وفات پر پرویز محمود چوہدری و دیگر کی تعزیت

نیوکاسل (پ ر) رادھرم کے ٹھیکدار چوہدری شبیر حسین کے ماموں اور سب ڈویژن ڈڈیال کے علاقہ بہاری بسار تعلیمی کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ابراہیم رادھرم میں وفات پاگئے۔ کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نےان کے انتقال پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حاجی محمد ابراہیم مرحوم کی خدمات اور سماجی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کئی سال سے عوام علاقہ بہاری بسار کی تعمیر و ترقی، فروغ تعلیم اور نوجوان نسل کے کردار و سیرت کی بہتری کے لئے مصروف عمل رہے۔ علاقہ کے غریب و مساکین لوگوں کے لئے فرشتہ رحمت تھے انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت جملہ لواحقین کے صبروجمیل کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء چوہدری محمد خالق، حاجی ظفر اقبال، بلال چوہدری، چوہدری مالک، چوہدری شفیق، چوہدری اخلاق، اشفاق،چوہدری ابرار نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین