• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر11ملین فالوورز ہوگئے

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تازہ ترین