• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا پریمیئر لیگ: پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ۔کراچی سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، احسان علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل ہیں۔ منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی اور ٹیم کے مینٹور وسیم اکرم چند دنوں بعد سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ لنکا پریمیئر لیگ26 نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگی،گال گلیڈی ایٹرزکا پہلا میچ27نومبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں شریک ہیں۔ آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ سرفراز احمد پاکستان ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جارہے ہیں وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین