• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی قتل

ٹھل( نامہ نگار) ٹھل کے نواحی شہر باھوکھوسو کے مقامی صحافی نور لنجوانی کو تھانہ دلمراد کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پستول سے فائر کر کے قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ مقتول صحافی کا چوری کے معاملے پر کسی فریقین سے جھگڑا چل رہا تھا مقتول کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ قتل کی تفتیش کی جا رہی ہے جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا دوسری جانب ٹھل میں صحافی کے قتل کے خلاف صحافی برادری نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین