• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کے سابق اسپیشل سیکرٹری وحید الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر چل بسے

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر ) دفتر خارجہ کے سابق اسپیشل سیکرٹری اور معروف سفارکار محمد وحید الحسن جمعرات کو کورونا وائرس میں مبتلا ہو نے کے باعث چل بسے ۔ان کی آخری بار بیرون ملک تعیناتی ازبکستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے رہی ۔ 2015 میں انہیں وزارت خارجہ کا خصوصی سیکرٹری بنایا گیا ۔ان کے انتقال پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری ، افسران اور عملے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔  

تازہ ترین