• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین سی پیک دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر متفق

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیرنونگ رونگ نےسی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نےوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی ہے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں ۔

تازہ ترین