نوابشاہ(بیورورپورٹ)سندھ ایریگیشن ٹریڈ ورکرز یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر احمد خان چانڈیو،شفیع محمد،امان علی رند،ایاز عالمانی،علی بخش زرداری اور دیگر نے خطاب کیا۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو نگے۔