• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

معروف بھارتی  کامیڈین کپل شرما کے ہاں آئندہ برس کے آغاز میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل جنوری 2021 میں ایک اور بچے کے باپ بنیں گے۔

سال 2018 میں کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات جلندر میں شادی کی، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

کامیڈین کپل شرما اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

شادی کے بعد 9 دسمبر کو کپل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، کپل نے بیٹی کا نام  ’انائراشرما‘ رکھا تھا۔

تازہ ترین