وکیل عورت مارچ شاہ خاور نے کہا ہے کہ عورت مارچ کی زیر حراست خواتین پر تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں جیو نیوز سے گفتگو میں شاہ خاور نے کہا کہ استغاثہ آئی جی اسلام آباد کو بھیجا ہے، مقدمہ آئی جی کی منظوری کے بعد درج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کی زیر حراست خواتین پر ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔
وکیل عورت مارچ نے مزید کہا کہ آئی جی کو بھجوائے گئے استغاثہ میں دفعہ 188 اور 353 لگانے جا رہے ہیں، ساری دفعات قابل ضمانت ہیں۔