• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین