• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوست (دوسرے سے): "یار! تمہاری مرغی کا کیا حال ہے جو سائیکل کے نیچے آگئی تھی؟"

دوسرا دوست: "اس کا حال تو ٹھک ہے بس انڈے ٹوٹے ہوئے دیتی ہے۔"

*********************************

ایک لڑکا سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا۔ ایک عورت نے کہا، "تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہاری عمر کے لڑکے تو اسکول جاتے ہیں۔"

"وہاں بھی گیا تھا، مگر کسی نے ایک پیسا بھی نہیں دیا۔" لڑکے نے جواب دیا۔

*********************************

ڈاکٹر (نوکر سے): "دیکھو دروازے پر کون آیا ہے۔"

نوکر: "کوئی مریض ہوگا!"

ڈاکٹر: "جاؤ معلوم کرو مریض نیا ہے یا پرانا۔"

نوکر: "نیا ہی ہوگا۔ آپ کے پاس آکر پرانا تو مشکل ہی سے بچتا ہے۔"

*********************************

ستاد (شاگرد سے): سوچ کر بتاؤ کہ اگر میں تمہارے والد کو 500روپے دوں جبکہ انھیں 200 کی ضرورت ہے تو وہ مجھے کتنے روپے واپس دیں گے؟

!!!!شاگرد: ایک روپیہ بھی نہیں

استاد (غصے سے):تم حساب نہیں جانتے؟

شاگرد: سر آپ میرے والد کو نہیں جانتے

تازہ ترین