• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا کیسز بڑھنے پر ہریانہ میں اسکول بند، گجرات میں کرفیو نافذ

بھارتی ریاست ہریانہ میں کورونا کیسز بڑھنے پر تمام اسکولوں کو 30 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ جبکہ گجرات کے شہر احمدآباد میں آج سے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے 2212 نئے کیس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ایک دن میں کورونا سے 20 نئی اموات کے بعد مجموعی تعداد 2113 ہوگئی ہے۔


ہریانہ میں گزشتہ روز 150 طالب علموں اور ٹیچرز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

دوسری جانب مغربی ریاست گجرات کے صدر مقام  احمدآباد میں آج رات 9 بجے سے 57 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ 

گجرات حکومت نے 23 نومبر سے اسکول، کالج کھولنے کا فیصلہ بھی موخر کردیا ہے۔

تازہ ترین