• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ: اسد شفیق اور عمیر بن یوسف کی سنچریاں

قائد اعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ کراچی میں شروع ہوگیا، سندھ کے کپتان اسد شفیق اور عمیر بن یوسف نے سنچریاں اسکور کیں تو سینٹرل پنجاب اور کے پی کے درمیان میچ کے پہلے روز 14وکٹیں گر گئیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کی، ابتدائی تین وکٹیں 37 کے اسکور پر گر گئیں، لیکن پھر کپتان اسد شفیق اور عمیر بن یوسف نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 228 رنز جوڑے، اسد شفیق نے 123 اور عمیر بن یوسف نے 129رنز بنائے۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے نادرن کے خلاف پانچ وکٹ پر 257رنز بنائے، عظیم گھمن نے 95 رنز کی اننگز کھیلی، علی وقاص 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے، نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر بولرز چھائے رہے جہاں پہلے ہی روز 14وکٹیں گر گئیں، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 158رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان عثمان صلاح الدین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ساجد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

دن کے اختتام پر خیبر پختونخوا کی ٹیم بھی صرف 61 رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔

تازہ ترین