• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، سرفراز احمد پر جرمانہ عائد


کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوران سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قائدِ اعظم ٹرافی میں ناردرن کے خلاف میچ کے دوران ضابطۂ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔

سرفراز احمد نے امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویّہ اختیار کیا تھا جس کی فیلڈ امپائرز نے رپورٹ کی۔

ضابطۂ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو بھی گیم کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین