• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں ثانیہ اور شعیب کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور انکی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

ایم ایس دھونی کی اہلیہ ساکشی نے گزشتہ جمعرات کو دبئی میں اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شعیب ملک،ثانیہ مرزا اور انکی بہن انعم بھی موجود تھیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایم ایس دھونی اور انکی اہلیہ کے ہمراہ گروپ فوٹو شیئر کی، جس میں تمام افراد خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین