• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کو باعزت مقام دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا: ہارون سلیم

ہارون سلیم— جنگ فوٹو
ہارون سلیم— جنگ فوٹو 

برمنگھم سے گرین پارٹی کے نو منتخب کونسلر اور معروف نوجوان سیاسی رہنما ہارون سلیم کا اپنی شاندار کامیابی کے بعد کہنا ہے کہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین تعلقات کو فروغ دے کر کمیونٹی کو باعزت مقام دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

نوجوان اور باصلاحیت امیدوار ہارون سلیم نے انتخابی مہم کے دوران بھرپور جدوجہد کی اور عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے لیبر پارٹی، کنزرویٹو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر اپنے حلقے سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

ہارون سلیم نے اپنی شاندار کامیابی پر کہا کہ میری سیاست کا بنیادی مقصد عوام اور انسانیت کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے اور یہی وہ راستہ ہے جس سے اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔

گرین پارٹی کے نو منتخب کونسلر نے کہا کہ میں گرین پارٹی کے منشور اور مقاصد کی تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کروں گا اور خاص طور پر نوجوان نسل کو مقامی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیاست کا حصہ بنا کر ایک پُرامن، مثبت اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

ہارون سلیم نے اپنی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیے، میں ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں ہر وقت عوامی خدمت کے لیے حاضر رہوں گا اور برطانیہ میں صاف، شفاف اور بہتر ماحول کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید