• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق آج اجلاس طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کورونا وائرس بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرتعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند رکھنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 21 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز وسفارشات 23نومبر کو بین الصوبائی وزرائےتعلیم اجلاس میں پیش کی جائینگی۔ اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم سعید غنی کریں گے جس میں نجی اسکولز کےنمائندے بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی غور ہوگا محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا بھی جائزہ لےگی۔

تازہ ترین