• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدو کورنگی گلزار کالونی سیکٹر 8اے میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے سگے بیٹے 27 سالہ سرفراز کوزخمی کردیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ریاض حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے زخمی سرفراز کو جناح اسپتال منتقل کیا۔گلستان جوہر تھانے کی حدودمیں ملزم محمد عثمان نے فائرنگ کر کے 46سالہ ارشد کو زخمی کر دیا، جسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا،سہراب گوٹھ تھا نے کی حدود مچھر کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 25سالہ محمد اللہ کو زخمی کردیااور فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین