• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں جاری ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بہاولپور میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔کام میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں جاری صاف پانی اور دیگر منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جام محمد بقاءاور دیگرآفیسران بھی موجود تھے ۔ جام محمد بقا نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوں اور ادارے کے متلق بریفنگ دی ۔ انہوںنے کہا کہ صاف پانی اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے ۔عوام کے مسائل جاننے اور اُن کے حل کیلئے شکایات سیل کا قیام خوش آئندہے۔
تازہ ترین