• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ کے کارکن جلوسوں کی شکل میں پشاور جائیں گے، اختیار ولی خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر حاجی نواب خان اور تحصیل پبی کے آرگنائزر سعید زمان خٹک نے کہا ہے کہ پشاور میں بائیس نومبر کو پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے والے جلسہ کی کامیابی کے لئے عوام، وکلا، تاجروں، مزدروں، کسانوں، کاشتکاروں، طلبا و نوجوانوں کے جوش و خروش سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔ عوام کی طرف سے بائیس نومبر کے پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت اور اکیس نومبر کو نوشہرہ میں وزیراعظم کے جلسہ کے بائیکاٹ کے فیصلہ سے حکمرانوں کو شرمندگی سے بچنے کے لئے اکیس نومبر کو نوشہرہ میں وزیراعظم کے ہونے والے جلسہ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پبی میں حاجی انور خان مارکیٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس نومبر کو نظام پور، خیر آباد، اکوڑہ، شیدو، حکیم آباد، نوشہرہ کینٹ، مانکی شریف، زیارت کا کا صاحب، امان گڑھ، خٹک سٹی پبی، خٹک نامہ، تاروجبہ، اکبر پورہ، ترخہ، رشکئی، بدرشہ، رسالپور، کابل ریور اور نوشہرہ کلاں سے مسلم لیگ کے کارکن بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں پشاور جائیں گے۔
تازہ ترین