• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کا علاج کیس: انیس قائمخانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی پیش

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انیس قائم خانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی اور عثمان معظم پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم ملک کے وکیل نے دورانِ سماعت عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم ملک سے باہر ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت میں ایک اور پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی طبیعت ناساز ہے اس لیئے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔


ملزمان کے خلاف گواہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیئے جا سکے۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 19 دسمبر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین