کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کا علاج معالجہ کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم،پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی،رئوف صدیقی،و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ کی جانب سے گواہ کا بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ کی طلبی کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے مدعی مقدمہ و گواہ ڈاکٹر یوسف ستار کا 164 بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔