کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پرڈاکٹر عاصم کے خلاف بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی فاروق عدالت میں پیش ہوئے ۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کے انکسچر این اور ایم غائب ہیں جس پر جے آئی ٹی انچارج کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سائوتھ کے آفس سے معلوم کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا ،عدالتی حکم پر ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی رپورٹ محکمہ داخلہ نے پیش کی تھی ،تاہم جے آئی ٹی رپورٹ کے کچھ صفحات غائب تھے،مدعی مقدمہ رینجرز افسر کے وکیل نے مکمل جے آئی ٹی پیش کرنے کی درخواست کی تھی،عدالت نے مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔