• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سفارتخانہ نے کابل راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک سفارتخانہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکےہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد جاںبحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین