• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن پریمیئر لیگ، شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر


سری لنکن پریمیئر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے ان کے نائب کپتان ہوں گے۔

سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز پہلے ٹیم کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے سپرد کرنا چاہتی تھی۔

سرفراز احمد کے  دورہ نیوزی لینڈ میں انتخاب کے باعث گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔

ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

تازہ ترین