• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم گرما میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت رہنے کا امکان

رواں سال موسم سرما میں قطب شمالی کے زیادہ تر حصے میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہونے کا امکان  ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارہ کے مطابق قطب شمالی میں معمول سے زائد بارش اور برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم گرما میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت رہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، سمندروں میں معمول سے زائد برف پگھلنے اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

عالمی موسمیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ قطب شمالی میں الاسکا، کینیڈا، فن لینڈ، گرین لینڈ، ڈنمارک، ناروے، روس اور سوئیڈن شامل ہیں۔

تازہ ترین