• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کراچی میں کورونا کے 1199مریضوں کی تشخیص ہوئی، 17 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11537نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1199 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں ابتک کورونا کے 1883799 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور  162227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 382 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 145525 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 17مریض انتقال کرگئے۔ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2816ہوگئی ہے۔ اس وقت 13886 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 13333مریض گھروں اور 9 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 544 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا متاثرہ 477 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1199 کورونا کیسز میں 859 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جنوبی کراچی میں 247، ضلع شرقی میں 233، ضلع غربی 133، کورنگی میں 109، ضلع وسطی میں 105 اور ملیر میں 32 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 189، جامشورو 36، دادو 18، ٹنڈومحمد خان 13، قمبر 9، گھوٹکی 6، شہید بینظیرآباد اور سکھر 5 - 5 کیسز، سانگھڑ 3، شکارپور اور ٹھٹھہ 2 - 2 کیسز، بدین، خیرپور، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور عمرکوٹ میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین