• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا کے بڑھتے کیسز پر تعلیمی اداروں کا اجلاس طلب

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبہ سندھ میں اسکولز، کالجز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاجائےگا، اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نجی اسکولز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا بھی جائزہ لےگی جبکہ کوروناوائرس کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں سےمتعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔


محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں پیش کی جائیں گیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔

سعید غنی نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔

تازہ ترین