سعودی عرب کے شہر جدہ میں موسلا دھار بارش سے شہر کی مرکزی شاہراہیں زیر آب آ گئیں۔ بارش کے بعد انڈر پاس احتیاطاً بند کر دیئے گئے۔
تیز ہوا اور بارش سے جدہ کی بندرگاہ میں جہاز رانی وقتی طور پر معطل کر دی گئی۔ جدہ سمیت ریجن کے دوسرے شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
جبکہ مکہ ریجن، مدینہ، شمالی حدود، حائل، الجوف، مشرقی ریجن، قصیم میں بھی بارش متوقع ہے۔